MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


8 Aug 2014

دھنک دھنک مری پوروں کو خواب کر دے گا

دھنک دھنک مری پوروں کو خواب کر دے گا 
وه لمس میرے بدن کو گلاب کر دے گا

قبائے جسم کے ھر تار سے گزرتا ھُوا 
کرن کا پیار مُجھے آفتاب کر دے گا

جنوں پسند ھے دل اور تجھ تک آنے میں
بدن کو لہو ناؤ کو چناب کر دے گا

میں سچ کہوں گی ، پھر بھی ھار جاؤں گی
وہ جھوٹ بولے گا اور لاجواب کر دے گا

انا پرست ھے اتنا کہ بات سے پہلے
وہ اٹھ کے بند مری ھر کتاب کر دے گا

اسی طرح سےاگر چاھتا رھا پیہم
سخنوری میں مجھے آفتاب کر دے گا

مری طرح سے کوئی ھے جو زندگی اپنی
تمہاری یاد کے نام سے انتساب کر دے گا؟؟

˙·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•٠·


B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111