آنچل تیری یادوں کا بھگو دیتی ہے بارش
سوچوں پہ جمی گرد کو دھو دیتی ہے بارش
ہنس ہنس کے سناتی ہے جہاں بھر کے فسانے
پوچھوں تیرے بارے میں تو رو دیتی ہے بارش
یادوں کی مہک ہو یا تیرے ہجر کے طعنے
چپ چاپ میں رکھ لیتا ہوں،جو دیتی ہے بارش
مجھ پر تو جو کرتی ہے سو کرتی ہے عنایت
موتی تیرے بالوں میں پرو دیتی ہے بارش
**:♥♥muje tum yad ate ho♥♥:*
No comments:
Post a Comment