وہ درجن بھر مہینوں سے سدا ممتاز لگتا ہے
دسمبر کس لئے آخر ہمیشہ خاص لگتا ہے؟؟
بہت سہمی ہوئی صبحیں , اداسی سے بھری شامیں
دوپہریں روئی روئی سی, وہ راتیں کھوئی کھوئی سی
گرم دبیز ہواؤں کا, وہ کم روشن اجالوں کا
کبھی گزرے حوالوں کا , کبھی مشکل سوالوں کا
بچھڑ جانے کی مایوسی, ملن کی آس لگتا ہے
دسمبر کس لئے آخر ہمیشہ خاص لگتا ہے؟
No comments:
Post a Comment