سرخ کلیوں کی جان ہے تتلی
پنکھڑی کی اُڑان ہے تتلی
چلتی پھرتی ثنائے ربی ہے
کہنے کو بے زبان ہے تتلی
دوش پر گل کے’’ گل‘‘ ہی لگتی ہے
روح پرور گمان ہے تتلی
قربِ گلشن میں کوئی رہتا ہے
اور گھر کا نشان ہے تتلی
حسن پر صرف آنکھ رکھنی ہے
صبر کا امتحان ہے تتلی
نامۂ گل دیا کلی کے ہاتھ
پیار کی رازدان ہے تتلی
کاروانِ بہار رنگ چلا
فخریہ ساربان ہے تتلی
تازہ تازہ کھِلی کلی کے لیے
پہلی پہلی اذان ہے تتلی
تخت اس کا ہوا کے دوش پہ ہے
باغ پر حکمران ہے تتلی
حسن پر کیا لکھیں گے شاعر قیس!
حسن کی ترجمان ہے تتلی
پنکھڑی کی اُڑان ہے تتلی
چلتی پھرتی ثنائے ربی ہے
کہنے کو بے زبان ہے تتلی
دوش پر گل کے’’ گل‘‘ ہی لگتی ہے
روح پرور گمان ہے تتلی
قربِ گلشن میں کوئی رہتا ہے
اور گھر کا نشان ہے تتلی
حسن پر صرف آنکھ رکھنی ہے
صبر کا امتحان ہے تتلی
نامۂ گل دیا کلی کے ہاتھ
پیار کی رازدان ہے تتلی
کاروانِ بہار رنگ چلا
فخریہ ساربان ہے تتلی
تازہ تازہ کھِلی کلی کے لیے
پہلی پہلی اذان ہے تتلی
تخت اس کا ہوا کے دوش پہ ہے
باغ پر حکمران ہے تتلی
حسن پر کیا لکھیں گے شاعر قیس!
حسن کی ترجمان ہے تتلی
No comments:
Post a Comment