ساز و آواز ________ خد و خال میں آ جاتے ہیں
سانس لیتا ہوں تو ___ سر تال میں آ جاتے ہیں
جنگ اورعشق میں __ ہارے ہوۓ لوگوں کیطرح
ہم غنیمت کے____ کسی مال میں آ جاتے ہیں
زندگی خواب ہے ____ اور خواب کی قیمت لینے
جن کو آنا ہو _____ کسی حال میں آ جاتے ہیں
تو بھی سادہ ہے ___ کبھی چال بدلتا ہی نہیں
ہم بھی دانستہ ____تیری چال میں آ جاتے ہیں
شام ڈھلتے ہی ____ کسی گوشہ 'ویرانی میں
.♥♥.ہم پرندوں کی طرح ______ جال میں آ جاتے ہیں
No comments:
Post a Comment