دل کے آتشدان میں شب بھر
کیسے کیسے غم جلتے ہیں
نیند بھرا سناٹا جس دَم
بستی کی ایک ایک گلی میں
کھڑکی کھڑکی تھم جاتا ہے
دیواروں پر درد کا کہرا جم جاتا ہے
رستہ تکنے والی آنکھیں اور قندیلیں بُجھ جاتی ہیں
تو اُس لمحے
تیری یاد کا ایندھن بن کر
شعلہ شعلہ ہم جلتے ہیں
دُوری کے موسم جلتے ہیں
تم کیا جانو
قطرہ قطرہ دل میں اُترتی اور پگھلتی
رات کی صُحبت کیا ہوتی ہے
آنکھیں سارے خواب بُجھا دیں
چہرے اپنے نقش گنوا دیں
اور آئینے عکس بُھلا دیں
ایسے میں اُمید کی وحشت
درد کی صُورت کیا ہوتی ہے
ایسی تیز ہوا میں پیارے
بڑے بڑے منہ زور دئیے بھی کم جلتے ہیں
لیکن پھر بھی ہم جلتے ہیں
ہم جلتے ہیں اور ہمارے ساتھ تمہارے غم جلتے ہیں
دل کے آتشدان میں شب بھر..تیری یاد کا ایندھن بن کر
کیسے کیسے غم جلتے ہیں
نیند بھرا سناٹا جس دَم
بستی کی ایک ایک گلی میں
کھڑکی کھڑکی تھم جاتا ہے
دیواروں پر درد کا کہرا جم جاتا ہے
رستہ تکنے والی آنکھیں اور قندیلیں بُجھ جاتی ہیں
تو اُس لمحے
تیری یاد کا ایندھن بن کر
شعلہ شعلہ ہم جلتے ہیں
دُوری کے موسم جلتے ہیں
تم کیا جانو
قطرہ قطرہ دل میں اُترتی اور پگھلتی
رات کی صُحبت کیا ہوتی ہے
آنکھیں سارے خواب بُجھا دیں
چہرے اپنے نقش گنوا دیں
اور آئینے عکس بُھلا دیں
ایسے میں اُمید کی وحشت
درد کی صُورت کیا ہوتی ہے
ایسی تیز ہوا میں پیارے
بڑے بڑے منہ زور دئیے بھی کم جلتے ہیں
لیکن پھر بھی ہم جلتے ہیں
ہم جلتے ہیں اور ہمارے ساتھ تمہارے غم جلتے ہیں
دل کے آتشدان میں شب بھر..تیری یاد کا ایندھن بن کر
˙·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•٠·
No comments:
Post a Comment