MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


24 Apr 2014

تری آنکھوں میں جب کھلتے ہوئے دیکھے کنول میں نے

تری آنکھوں میں جب کھلتے ہوئے دیکھے کنول میں نے
ستاروں کو سنائی دیر تک اپنی غزل میں نے

وہ تیرے جسم سے چھنتی ہوئی کُچھ دِلرُبا کرنیں
نہ دیکھا تھا کبھی یوں جلوہِ حسنِ ازل میں نے

غموں کی دھوپ جن کے روزنوں سے جھانک سکتی ہے
سجائے تیرے سایوں سے وہ خوابوں کے محل میں نے

نہ ہو گا سو برس کی عمر میں بھی یہ سکوں حاصل
گزارا تجھ سے مل کر جس طرح ایک ایک پل میں نے

خُدارا تو بھی اس دیوانگی کی لاج رکھ لینا
اگر ڈالا تری نیندوں میں تھوڑا سا خلل میں نے

یقینا تجھ کو چاہیں گے میرے غمخوار بن بن کر
سمجھ رکھا ہے اپنا دوست جن کو آج کل میں نے

قتیلؔ اس بار جانے کب مجھے مصلوب ہونا ہے
ابھی دیکھا نہیں حالات کا ردِّ عمل میں نے





B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111