میں تمہیں کیا لکھوں ؟
کیسے تمہید باندھوں ؟
کیا لکھوں ؟
کس سے لکھوں ؟
خون جگر سے یا چاند کی چاندنی سے لکھوں ،
دل ساتھ دے تو لکھوں،
کیسے میں تنہا لکھوں ؟
یاقوت لکھوں مرجان لکھوں ،
اپنی جان یا جان جہاں لکھوں ،
قمر لکھوں یا نور قمر لکھوں ،
گل بدن لکھوں یا بت مرمر لکھوں ،
حسیں شام لکھوں یا کائنات کا حسن تمام لکھوں ،
ہاتھ کو جنبش نہیں ،
قلم کو خوف گستاخی ہے ،
جس کا نا بن سکے سوال کوئی ،
کیا اس کا جواب لکھوں ،
عشق کو لائق حسن سمجھوں تو لکھوں ،
تیرے خیالوں کی بے خودی سے ،
تیری آنکھوں کے خمار سے ،
اس حصار سے نکل پاؤں تو لکھوں ،
پہنچ پائے نا جہاں تک سوچ کی براق ،
اسے کیا لکھوں ؟
جانے کب سے اس سوچ میں ڈوبا ہوں ،
کیسے لکھوں ؟
کیا لکھوں ؟
میں تجھے کیا لکھوں ؟؟
˙·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•٠·
No comments:
Post a Comment