MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


17 Aug 2015

بارشیں یاد دِلائیں وہ زمانہ میرا

بارشیں یاد دِلائیں وہ زمانہ میرا
شِیٹ کی دھار کے پانی میں نہانا میرا

سُوکھے پتوں کی طرح تھی نہ کہانی میری 
آئی مجھ پرکہ ابھی تھی نہ جوانی میری


دل، کہ محرومئ ثروت پہ بھی نا شاد نہ تھا
لب پہ خوشیوں کے تھے نغمے، کبھی فریاد نہ تھا

پُھول ہی پُھول نظر آتے تھے ویرانے میں 
موجزن رنگِ بہاراں سا تھا دیوانے میں

کوئی مذہب کا تھا جھگڑا، نہ عقیدے کا خیال 
دل میں تب بُغض تھے لوگوں کے، نہ فرقے کا سوال

اِک عجب پیار و محبّت کا سماں رہتا تھا
ہرعقیدے سے، عقیدت کا سماں رہتا تھا

ڈور کر گھر میں کسی کے بھی چلے جاتے تھے
کوئی آنگن ہو بڑا، اُس میں نہا آتے تھے

گھر کی دیوار سے پیوست وہ لانبا کھمبا
دوست بارش میں نہ بدبخت وہ لانبا کھمبا

لہر بجلی کی جو دیوار میں دوڑاتا تھا
جس کو چُھونے سے عجب مجھ کو مزہ آتا تھا

رفتہ رفتہ مِرے احساس بدلتے ہی گئے
سنگ حالات کے ہر حال میں چلتے ہی گئے

پھر کچھ ایسا ہُوا، سب چھوڑ کے آئے اپنا 
بیٹھے پردیس میں لگتا ہے ابھی جو سپنا

عمرِ رفتہ کی طرح بھیگنا ساون کا گیا 
ساتھ بچپن کے، مزہ گھر کے وہ آنگن کا گیا

نہ وہ بچپن، نہ وہ آنگن، نہ زمانہ میرا 
سب گئے، یادیں رہیں صرف خزانہ میرا


  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•




B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111