کتنا عجیب رشتہ ہے
درد اور محبت میں .... جس قدر محبتوں میں شدتیں مہکتی ہیں
درد بڑھتا جاتا ہے کیا عجیب رشتہ ہے
خواب اور حقیقت میں .... جس قدر بھی اچھے ہوں
خواب ٹوٹ جاتے ہیں اور یہ حقیقت ہے .....
کیا عجیب رشتہ ہے آنسوؤں کا بارش سے .....
ہجر کی کہانی جب آنسوؤں سی لکھی ہو بارشیں نہیں رکتیں...

کیا عجیب رشتہ ہے
راستوں کا منزل سے دل سے گر نہ چلتے ہوں
لاکھ راستے بدلیں منزلیں نہیں ملتیں ...
کیا عجیب رشتہ ہے لفظ کا خیالوں سے....
میں تیرے خیالوں میں گم اگر نہیں ہوتی ......
لفظ ہی نہیں جڑتے کیا عجیب رشتہ ہے
دل سے تیری چاہت کا ..... لاکھ روکنا چاہوں دل کو تیری چاہت سے....
دل میری نہیں سنتا ....

موت ، زندگی کا بھی دل سے شاعری کا بھی ...
دھڑکنوں سے سانسوں کا
مجھ سے تیری آنکھوں کا ...
تجھ سے میری باتوں کا روشنی سے راتوں کا
کچھ سمجھ نہیں آتا ضبط آخری حد تک
آزماۓ جاتے ہیںاور ایسے رشتوں کو..
موت ، زندگی کا بھی دل سے شاعری کا بھی ...
دھڑکنوں سے سانسوں کا
مجھ سے تیری آنکھوں کا ...
تجھ سے میری باتوں کا روشنی سے راتوں کا
کچھ سمجھ نہیں آتا ضبط آخری حد تک
آزماۓ جاتے ہیںاور ایسے رشتوں کو..
ہم نبھاۓ جاتے ہیں.... !
No comments:
Post a Comment