MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


7 Jun 2015

وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے


وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے
تم بے حد شور مچاتی ہو

جب پیار سے مجھے بلاوٴ گے
تب دوڑ کہ میں تو آوٴں گی
تب پائل میری چھنکے گی
پائل کا شور تو ہو گا ہی

جب کلائی میری تم پکڑو گے
تب چوڑی میری کھنکے گی
جب چوڑی میری کھنکے گی
چوڑی کا شور تو ہو گا ہی

جب بندیا میری چمکے گی
جا آنکھ میں تیری دمکے گی
تب جذبے شور مچائیں گے
جذبوں کا شور تو ہو گا ہی

میرے جھمکے سے جب کھیلو گے
وہ گال کو میرے چومے گا
بے چین سے تم ہو جاوٴ گے
اک لہر اٹھے گی سینے میں
اس لہر کا شور تو ہو گا ہی

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111