MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


27 Nov 2014

محبٌت میں کبھی دو رائے کا امکاں نہیں ہوتا



محبٌت میں کبھی دو رائے کا امکاں نہیں ہوتا
یہ ہوتی ہے تو ہوتی ہے
نہیں ہوتی تو جتنا بھی جتن کر لو ، نہیں ہوتی
کوئی اچھا اگر لگ جائے تو سب خامیاں اُسکی
اچانک ، خوبیوں کی اوڑھنی میں چُھپ سی جاتی ہیں
زمانہ لاکھ سمجھائے سنبھل جاؤ
وہ ایسا ہے وہ ویسا ہے
سمجھ میں کچھ نہیں آتا
سماعت اور بصارت کو سُجھائی کچھ نہیں دیتا
سمجھ آتا ہے اُس لمحے
کہ جب دامن میں لاکھوں چھید ہو جائیں
کبوتر کے پروں کے ساتھ لپٹے
سب عیاں جب بھید ہو جائیں
محبٌت میں کبھی دو رائے کا امکاں نہیں ہوتا
یہ ہوتی ہے تو ہوتی ہے
نہیں ہوتی تو جتنا بھی جتن کر لو ، نہیں ہوتی

˙·٠•●♥G(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•


B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111