محبت معجزہ ہے زندگانی کی کہانی میں
محبت کی کشش ہے کائناتوں کی روانی میں
محبت گنگناتا باغ موسم کی جوانی میں
محبت کی نظر سے آگ لگ جاتی ہے پانی میں
محبت پر کسی کا سیر حاصل تبصرہ سن کر
محبت کی کشش ہے کائناتوں کی روانی میں
محبت گنگناتا باغ موسم کی جوانی میں
محبت کی نظر سے آگ لگ جاتی ہے پانی میں
محبت پر کسی کا سیر حاصل تبصرہ سن کر
کہا دل نے، چلو ہم بھی محبت کا ہنر سکھیں
جہاں منزل نہیں رستہ ملے بس وہ سفر سکھیں
کسی اسمِ تعلق سے طلسمِ چشمِ تر سکھیں
مگر خوابوں میںآتی ہی نہیں ہے ساحرہ کوئی
بدن کی قاہرہ کوئی ، ہوا کی شاعرہ کوئی
کرم کی مائرہ کوئی ، نظر کی طاہرہ کوئی
بزرگِ خاص سے تعویز لینے کی ضرورت ہےکوئی اسرار بستہ چیز لینے کی ضرورت ہے
بزرگِ خاص سے تعویز لینے کی ضرورت ہےکوئی اسرار بستہ چیز لینے کی ضرورت ہے
No comments:
Post a Comment