MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


30 Jun 2015

Ek Tamanna Thi Jo Hasrat Ban Gayi

Ek Tamanna Thi Jo Hasrat Ban Gayi
Kabhi
Dosti Thi Ab Mohabbat Ban Gayi

Kuch Is Tarha Shamil Hue Tum Zindagi Main(
G)
Tujhe Sochte Rehna Meri ...... Adat Bn Gayi.....!!


 G'''muje tum yad ate hon'''G




B♥♥♥♥♥B

کتنا عجیب رشتہ ہے

کتنا عجیب رشتہ ہے
درد اور محبت میں .... جس قدر محبتوں میں شدتیں مہکتی ہیں
درد بڑھتا جاتا ہے کیا عجیب رشتہ ہے
خواب اور حقیقت میں .... جس قدر بھی اچھے ہوں
خواب ٹوٹ جاتے ہیں اور یہ حقیقت ہے .....
کیا عجیب رشتہ ہے آنسوؤں کا بارش سے .....
ہجر کی کہانی جب آنسوؤں سی لکھی ہو بارشیں نہیں رکتیں...
کیا عجیب رشتہ ہے
راستوں کا منزل سے دل سے گر نہ چلتے ہوں
لاکھ راستے بدلیں منزلیں نہیں ملتیں ...
کیا عجیب رشتہ ہے لفظ کا خیالوں سے....
میں تیرے خیالوں میں گم اگر نہیں ہوتی ......
لفظ ہی نہیں جڑتے کیا عجیب رشتہ ہے
دل سے تیری چاہت کا ..... لاکھ روکنا چاہوں دل کو تیری چاہت سے....
دل میری نہیں سنتا ....
کیا عجیب رشتہ ہے
موت ، زندگی کا بھی دل سے شاعری کا بھی ...
دھڑکنوں سے سانسوں کا
مجھ سے تیری آنکھوں کا ...
تجھ سے میری باتوں کا روشنی سے راتوں کا
کچھ سمجھ نہیں آتا ضبط آخری حد تک
آزماۓ جاتے ہیںاور ایسے رشتوں کو..
ہم نبھاۓ جاتے ہیں.... !

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

بےچین فقط میں ہی نہیں هوں تیری خاطر..


بےچین فقط میں ہی نہیں هوں تیری خاطر..
ان مست هواوں کی بهی نیت میں خلل هے..!


  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺑﻈﺎﮬﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺑﻈﺎﮬﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺍﺗﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺧﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ
ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺎﻥ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ،
ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻠﮑﯿﺖ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻥ ﭘﺮ ﺣﻖ ﺳﺎ ﺟﻤﺎ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺗﮯ
ﮨﯿﮟ ،
ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺧﻮﺩ ﮐﺐ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﮐﭽﮫ ﺧﺒﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ،
ﮨﮯ ﻧﮧ ﭘﺎﮔﻞ ﭘﻦ !..........


  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

سب محبت کا اک پہر ہے۔۔۔!!


یہ جوپلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے
یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے
زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے۔۔۔!!

ساحلوں پہ گھروندے بنائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟
رنگ بارش میں کیسے اڑائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟
جانے کس کے لیئے گھر سجائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟

کوئی خوشبو کا جھونکا ادھر آ نکلتا کہیں
گم ہے نیندوں کے صحرا میں خوابوں کا رستہ کہیں
ہر خوشی آتے جاتے ہوئے وقت کی لہر ہے

زندگی دھوپ چھاؤں کا اک کھیل ہے۔۔بھیڑ چھٹتی نہیں
اور اسی کھیل میں دن گزرتا نہیں۔۔رات کٹتی نہیں
پیار کرتے ہوئے آدمی کی عمر ۔۔۔کبھی گھٹتی نہیں

دل کی دہلیز پر عکسِ روشن تیرے نام سے
رت جگے آئینوں میں کھلے ہیں کہیں شام سے
ایک دریا ہے چاروں طرف درمیاں لہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے۔۔۔۔!!

G
  UL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•




B♥♥♥♥♥B

اسےمیں کیوں بتاؤں میں نےاس کو.....کتناچاہاہے؟


اسےمیں کیوں بتاؤں میں نےاس کو.....کتناچاہاہے؟
بتایا جھوٹ جاتاہے
کہ سچی بات کی خوشبو تو خود محسوس ہوتی ہے
میری باتیں
میری سوچیں
اسےخود جان جانےدو
ابھی کچھ دن مجھےمیری محبّت آزمانےدو
اگروہ عشق کےاحساس کو پہچان نہ پاۓ
مجھے بھی جان نہ پاۓ
تو پھر ایساکرو
"اےدل"
خودگمنام ہوجاؤ
مگراس بےخبرکو مسکرانے دو...
ابھی کچھ دن مجھےمیری محبّت آزمانےدو..!!



  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•





B♥♥♥♥♥B

28 Jun 2015

دے اُٹھی لَو جو تِرے ساتھ گزاری ہُوئی شام

دے اُٹھی لَو جو تِرے ساتھ گزاری ہُوئی شام
حُجرہ ء جاں کی ہر اِک چیز پہ طاری ہُوئی شام

عُمر بھر دھوپ لپیٹے رہے اپنے تن پر
ہم سے پہنی نہ گئی ' اُس کی اُتاری ہُوئی شام

پہلے تو مجھ سے مِری ذات کا مطلب پوچھا
اَور پھر اپنے ہی احساس سے عاری ہُوئی شام

اَے جنُوں ! پوچھ ' اِسی لمحہ ء موجُود سے پوچھ
لَمس یہ کس نے اُٹھایا ہے کہ بھاری ہُوئی شام

دو ہی کردار نمایاں ہیں کہانی میں مِری
بے کراں دشت ہُوا مَیں ' تَو شکاری ہُوئی شام

اِس طرف دشت ِ بدن میں کوئی سورج ڈوبا
اُس طرف سینہ ء افلاک سے جاری ہُوئی شام

مَیں نَسیں کاٹ کے سورج میں اُتر ہی جاتا
پَر خیال آیا تِرا ' ہِجر کی ماری ہُوئی شام !

ہم نے ہر شے میں اُترتے ہُوئے دیکھا خود کو
یاد آئی جو تِرے قُرب پہ واری ہُوئی شام


  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

محبت دشتِ فرقت میں

محبت دشتِ فرقت میں
بنا رختِ سفر چلتے کسی مجذوب کے دل سے نکلتا ایک نوحہ ہے
محبت راستوں کے جال میں بھٹکا ہوا راہی
کسی کے بام پہ ٹھہرا ہوا ایک اجنبی چہرہ


محبت خواب بن جائے تو تعبیریں نہیں ملتیں
محبت ایک بارش ہے
جو اک اک بوند کر کے تن سے من میں جب اترتی ہے
سریلے ساز بجتے ہیں
انوکھے باب کھلتے ہیں

محبت کرنے والے
فصلِ جاں داؤ لگا کر بات کرتے ہیں
محبت ایک سرگوشی
کسی فنکار کے ہاتھوں سے جھڑتا بے خودی کا راگ

محبت بارشوں کے موسموں میں یاد کی کایا
محبت جلتے تپتے راستوں پر پھیلتا سایا
محبت اک قضا بن کر بھی آتی ہے
کئی لوگوں کے جیون میں
محبت مرگِ گل بھی ہے

محبت یاس کی صورت
اک ایسی پیاس کی صورت
کبھی جو بجھ نہیں پاتی
محبت اک اداسی ہے
بلا کی خامشی بھی ہے
محبت موسموں کو حسن کا پیغام دیتی ہے
محبت چاہنے والوں کہ یہ انعام دیتی ہے
قبولیت کے دروازوں پہ مہکی
اک دعا بھی ہے
محبت اک سزا بھی ہے
محبت پت جھڑوں کا نام
!!..محبت اک سلگتی شام



  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B
111111111111111111111111111111111111111111111111