MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


30 Sept 2014

جو بیت رہے الم ہیں کن کے وہ نام لکھوں



جو بیت رہے الم ہیں کن کے وہ نام لکھوں
کن لفظوں میں اتنے دکھ کی بات سمیٹو ں
اپنوں کے میں زخم دکھائوں ، یا غیروں کی تھی یہ چال لکھوں
غم کوکیا میں غم نہ لکھوں، درد کو میں نہ درد لکھوں
لہو میں ڈوبے قلم سے کیسے ، خوشیوں کی سوغات لکھوں
بھڑکتے شعلوں کو کیا میں روشن چراغ لکھوں
بوڑھے باپ کے کاندھوں پر ہیں جو لاشے
کیسے ان کو میں بارات لکھوں
کیسے لکھوں میں سکھ چین کی باتیں
کیسے چڑیوں کی چہکار لکھوں
زرد پتوں سے بھرے شجر کو کیسے سایہ دار لکھوں
طوفانوں میں گھری ہے کشتی کس کا میں جشن منائوں
ماتم کرتی فضاوں کو کیسے میں بہار لکھوں
چھائے ہر سمت ہیں غم کے بادل
سرخ آندھیوں کو کیسے آمد برسات کی لکھوں
آگ لگی ہے گھر گھر کس امن کا راگ الاپوں
کفن میں لپٹی لاشوں کے، کیا کیا تھے سوالات لکھوں
لہو میں ڈوبی اس بستی میں کیا ہیں لہو کے دام لکھوں
لٹتی عصمتوں کے کس نے سجائے بازار لکھوں
سسکتے ارمانوں نے کیسے کاٹی، وہ سیاہ رات لکھوں
بیچ کے اپنی غیرت کیا کیا تھے کمائے ثمرات لکھوں
سہمی آنکھوں میں جو دیکھی ، کیسے وہ فریاد لکھوں
ٹوٹے کھلونوں کے سنگ جو ٹوٹے تھے ، کیسے وہ جذبات لکھوں
کس بستی کے تھے بسنے والے، کیسے ان کے تھے حالات لکھوں
روح میں اٹھتی ہیں درد کی ٹیسیں اسریٰ
اٹھائے دل نے جو، کیسے وہ صدمات لکھوں

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•



B♥♥♥♥♥B

میں آرزُوئے جاں لکھوں، یا جانِ آرزُو



میں آرزُوئے جاں لکھوں، یا جانِ آرزُو
تُو ہی بتا دے ناز سے، ایمانِ آرزُو

آنسو نکل رہے ہیں تصوّر میں بن کے پُھول
شاداب ہو رہا ہے گُلستانِ آرزُو

ایمان و جاں، نثار تری اِک نگاہ پر
تُو جانِ آرزو ہے، تُو ایمانِ آرزو

مصرِ فراق کب تلک اے یوسفِؑ اُمید
روتا ہے تیرے ہجر میں کِنعانِ آرزُو

ہونے کو ہے طلوع، صباحِ شبِ وصال
بُجھنے کو ہے چراغِ شبستانِ آرزُو

اِک وہ کہ آرزوؤں پہ جیتے ہیں عُمر بھر
اِک ہم کہ ہیں ابھی سے پشیمانِ آرزُو

آنکھوں سے جُوئے خوں ہے رواں دل ہے داغ داغ
دیکھے کوئی بہارِ گُلستانِ آرزُو

دل میں نشاطِ رفتہ کی دُھندلی سی یاد ہے
یا شمعِ وصل ہے، تہہِ دامانِ آرزُو

اخترؔ کو زندگی کا بھروسہ نہیں رہا
جب سے لُٹا چُکے سروسامانِ آرزو

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•




B♥♥♥♥♥B

محبت کو چلو کسی دَر پر چھوڑ آئیں



محبت کو چلو کسی دَر پر چھوڑ آئیں
اِس سبز سنہری شیشے کو
کسی پتھر پہ توڑ آئیں
چلو اپنی آنکھیں پھوڑ آئیں

اِس شہر طلسم کی جانب
دو قدم چلیں،کچھ پَل رُکیں

کچھ کہہ جائیں کچھ بُھول آئیں
چلو باتیں کچھ دُہرائیں
کبھی ہر بات سے مُکر جائیں

کبھی رَستے سے پَلٹ آئیں
کبھی دَر پر گزار عمر آئیں
کچھ دل کے ساتھ چلیں ہم
کسی رات سنگ ڈھلیں ہم

چاہے جتنے موڑ آئیں
ہم اپنی ہستی بُھول آئیں
کہیں اپنی انَا چھوڑ آئیں
چلو خود کو کِسی نگر چھوڑ آئیں

اِس دل کے شیشے کو کِسی پتھر پر پھوڑ آئیں
محبت کو چلو کسی دَر پر چھوڑ آئیں

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•



B♥♥♥♥♥B

وہ آخری خط بھی جلا ڈالا



وہ آخری خط بھی جلا ڈالا
جس کی ھر سطر میں
نفرت کے طمانچے تھے چھپے
جس کا ھر مفھوم تھا
محبت کے کلموں سے پَرے
جس میں لکھا تھا
محبت نہیں محبت کی قسم
ھاں مگر
تاثیرِمحبت تھی ھلکی ھلکی
نفرت کی قسم ــ

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•



B♥♥♥♥♥B

Aseer-e-Dasht-e-Wafa Ka Na Maajra Kehna,


Aseer-e-Dasht-e-Wafa Ka Na Maajra Kehna,
Tamaam Puchnay Walon Ko Bas Dua Kehna,

Yeh Kehna K Raat Guzarti Hai Ab Bhi Aankhon mein,
Tumhari Yaad Ka Qaayim Hai Silsila Kehna,

Yeh Kehna K Chaand Nikalta hai Baam Par Ab bhi,
Magar Nahi woh Shaab K Ab Maza Kehna,

Yeh Kehna k Humne Hi Toufaan Mein Daal Di Kashti,
Qasoor Apna Hai Darya Ko Kya Bura Kehna...
 G'''muje tum yad ate hon'''H



B♥♥♥♥♥B

ﺗﻤﮭﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ ﺁﺧﺮ ﮐﮧ



ﺗﻤﮭﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ ﺁﺧﺮ ﮐﮧ
ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﮐﮯ ﻧﯿﻢ ﺗﺎﺭﯾﮏ ﮔﻮﺷﮯ ﻣﯿﮟ
ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﻣﺪﮬﻢ ﺳﺮﮔﻮﺷﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﻟﺒﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ
ﺍﻭﺭ ﺁﺋﺲ ﮐﺮﯾﻢ ﮐﮯ ﮐﭗ ﻣﯿﮟ ﭼﻤﭻ ﮨﻼﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺯﺑﺎﮞ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁﻧﺎ
ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ ؟ ؟ ؟
ﺗﻤﮭﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ ﺁﺧﺮ ﮐﮧ
ﺟﺎﺋﺰ ﻭ ﻧﺎﺟﺎﺋﺰ ﮐﮯ ﻓﻠﺴﻔﮯ ﮐﺎ ﻋﺼﺎ ﺗﮭﺎﻣﮯ
ﺍﺧﻼﻗﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺴﻮﭨﯽ ﺑﻨﺎﺋﮯ
ﺟﻮ ﺍﺯﺣﺪ ﻭ ﺑﮯﺣﺪ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺳﻤﺎﺋﮯ
ﺑﻼﺩﺳﺘﮏ ﺑﮯﺭﻭﺡ ﻣﮑﺎﻥ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﺩﺭ ﺁﻧﺎ
ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ ؟ ؟ ؟
ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻮ ﺩﻭﺭ ﺩﺍﺭﺯ ﮐﺴﯽ ﻭﺣﺸﯽ ﻗﺒﯿﻠﮯ ﻣﯿﮟ
ﺑﺴﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﻻﮎ ﺩﯾﻮﯼ ﮨﮯ
ﺟﻮ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺍﻧﺎ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﻠﺴﻢ ﺳﮯ
ﯾﻮﮞ ﻗﯿﺪ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ
ﮐﮧ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺎﺭﺍ ﺯﻋﻢ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮ
ﻣﺤﺒﺖ ﻣﻦ ﮐﺎ ﺳﭽﺎ ﺳﻮﺩﺍ ﮨﮯ
ﺟﺴﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭽﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
ﻣﺤﺒﺖ ﺍﮎ ﻧﺎﺯﮎ ﻟﮍﮐﯽ ﮨﮯ
ﺟﺴﮯ ﺭﻻﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﯾﻮﮞ ﺿﺎﺋﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ !!


˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•


B♥♥♥♥♥B

Tamam Umer Ki Tanhai Ki Saza De Ker

Tamam Umer Ki Tanhai Ki Saza De Ker
Tarap Utha Mera Munsif Bhi Faisla De Kar

Mere Khuda Ye Barhana Libaas Posh Hain Kon?
Azaab Kia Ye Dia Mujhko Chashm-e-Wa De Kar

Main Ab Merun Ke Jiyon Mujhko Ye Khushi Hai Bohat
Usey Sukoon To Mila Mujhko Bad.Dua De Ker

Kiya Phir Usne Wohi Jo Khud Usne Socha Tha
Bura To Main Bhi Bana Usko Mashwara De Ker

Mai Uske Waste Sooraj Talash Karta Hoon
Jo So Gaya Meri Ankhon Ko Ratjagha De Kar

Wo Raat Raat Ka Mehmaan To Umer Bhar K Liye
Chala Gaya Mujhe Yaadon Ka Silsila De Ker..



 G'''muje tum yad ate hon'''H



B♥♥♥♥♥B

یہ جو قربتوں کا خمار ہے



یہ جو قربتوں کا خمار ہے
مرے اجنبی، مرے آشنا
تو مصر کے آئینہ خانے میں
ترے خال و خد کے سوا مجھے
کہیں اور کچھ نہ دکھائی دے
یہ عذابِ طوق و رسن میرا
کسی قصرِ خواب و خیال تک
مرے ذہن کو نہ رسائی دے
مجھے راستہ نہ سجھائی دے
تو یہ چھت جو اپنے سروں پہ ہے
یہ جو بام و در کے حصار ہیں
یہ جو رت جگوں کی بہار ہے
یہ جو قربتوں کا خمار ہے
تو اِسی پہ کیا شبِ عمر کی، سبھی راحتوں کا مدار ہے ؟
مرے اجنبی، مرے آشنا
کہ دھواں دھواں سی جو ہے فضا
یہ تھمی تھمی سی جو ہے ہوا
یہ جو شور ہے دلِ زار کا
کبھی اِس پہ غور کیا ہے کیا ؟
مرے اجنبی، مرے آشنا
کبھی کاش تجھ سے میں کہہ سکوں
کہ یہ ساعتیں ہیں کٹھن بہت
مرے زخم جاں کے طبیب آ
مرے تن بدن سے بھی ربط رکھ
مری روح کے بھی قریب آ
مرے اجنبی، مرے آشنا

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•




B♥♥♥♥♥B

29 Sept 2014

عنوانِ محبت پہ ہم بس اتنا ہی لکھ پائے

عنوانِ محبت پہ ہم بس اتنا ہی لکھ پائے
بہت کمزور رشتے تهےبہت مظبوط لوگوں کے..!!


˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•



B♥♥♥♥♥B

kar to dia usko widaa humne hanstey hanstey

kar to dia usko widaa humne hanstey hanstey
ghar akar par aankhon ne qyamat kee thee

mere ujarr janey ka jab bhi kisi ne poocha sibabb
meine bass itna kaha keh mohabat kee thi...

 G'''muje tum yad ate hon'''H




B♥♥♥♥♥B

..محبت ہے

..محبت ہے 
جبھی تو کچھ بھی کہتے ہو
تمہاری سرد مہری کے سمندر میں پڑے
چپ چاپ سہتے ہیں
محبت ہے ...!
جبھی تو ہم پرندوں کی طرح سے لوٹ آتے ہیں
تمہاری ذات کے گنجان برگد میں
جہاں پر کوئی ٹہنی بھی
ہماری خواہشوں کو گھونسلا رکھنے نہیں دیتی
محبت ہے ...!
جبھی تو ہم نے تیری یاد کا جگنو حسیں ،
روپہلے چہروں کی ضیاء میں آج تک کھویا نہیں
جبھی تو ہم دیے کی طرح جلتے ہیں سلگتے ہیں
تمھارے ہجر کی تاریک راتوں میں
ہماری خاک کو گر ہواؤں میں اڑاؤ گے
تو واپس لوٹ آئیں گے
ہمیں تو راکھ ہو کر بھی" تیرے قدموں میں رہنا ہے"
محبت ہے...!!

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•




B♥♥♥♥♥B

Wohi raaton ki bedaari hai ab tak,

Wohi raaton ki bedaari hai ab tak,
Tamanna ka safar jaari hai ab tak.

Khyal-e zabt aur tark-e talluq,
Yehi patthar bahut bhaari hai ab tak.

Akeli chandni raaton mein dil ko,
Sulag uthne ki beemaari hai ab tak.

Abhi pichhle dino jo hum pe guzri,
Usi rutt ka nasha taari hai ab tak.

Main hijrat kar toh lun chaman se
Par parindon se meri yaari hai ab tak..

 G'''muje tum yad ate hon'''H



B♥♥♥♥♥B

پھر خیالوں میں ترے قُرب کی خوشبو جاگی

پھر خیالوں میں ترے قُرب کی خوشبو جاگی
پھر برسنے لگی آنکھیں مری بادل کی طرح

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•




B♥♥♥♥♥B

چلو اک کام کرتے ہیں..



چلو اک کام کرتے ہیں..
محبت اور وفا اپنی تمهارے نام کرتے ہیں..
کئ وعدے کئ قسمیں ،،
چلو مٹهی میں بهرتے ہیں..
چلو جگنو پکڑتے ہیں...
ہماری زندگی میں بارہا کچه ایسا ہوتا ہے...
جو ہم کو توڑ دیتا ہے.
کئ اوقات ہم جس پر بهروسہ کرنے لگتے ہیں.
وہ چہرہ موڑ لیتا ہے.
د
مگر پهر بهی،،
اجڑنا یا بکهرنا یا بکهر کے پهر سنبهل جانا..
ہمارے ہاته میں ہی ہے..
تو پهر ہم ایسا کرتے ہیں..
محبت دل میں بهرتے ہیں.
نئے ڈهنگ سے سنورتے ہیں..
چلو جگنو پکڑتے ہیں...

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•




B♥♥♥♥♥B

Aate Hain Khwabon Main Khyalon Main Musalsal, ,

Aate Hain Khwabon Main Khyalon Main Musalsal, ,
Phir Hum Se Ye Kehte Hain Ke Hum Parda Nasheen Hain..

 G'''muje tum yad ate hon'''H



B♥♥♥♥♥B

دور کہیں ویرانوں میں ھم پھول کھلانے نکلے تھے



دور کہیں ویرانوں میں ھم پھول کھلانے نکلے تھے
یا پھر ھم دیوانے تھے اور دھول اڑانے نکلے تھے
سال ھوئے بےحال ھوئے اور نیند خفا ھے آنکھوں سے
جانے کون گھڑی تھی جب ھم خواب سجانے نکلے تھے
ایک نظر کیا پائی ارماں ایک سے ایک ھزار ھوئے
اور ھم ایک نظر کی خاطر جان گنوانے نکلے تھے

امریتا، پروین کے مصرعے شیریں اور کسیلے سے
ھم بھی اپنے شعروں میں وہ لاگ لگانے نکلے تھے

دور افق پر جلتے بجھتے تارے دیکھ کے لگتا ھے
جگنو ھیں جو اندھیاروں کا جی بہلانے نکلے تھے

عشق میں کیونکر بھول ھوئی کہ ھم کو ھار قبول ھوئی
ھم تو اس رستے پر اپنی جان گنوانے نکلے تھے

آج قضا افسانہ ھے یا باقی عمر حقیقت تھی
یا پھر یہی حقیقت اور باقی افسانے نکلے تھے

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•



B♥♥♥♥♥B

یہی گر ضد تمہاری ہے چلو ہم بھول جاتے ہیں

یہی گر ضد تمہاری ہے چلو ہم بھول جاتے ہیں
سبھی وعدے، سبھی قسمیں محبت کی سبھی رسمیں
نہیں منظور جو تم کو کریں رنجور جو تم کو
تمہاری شادمانی ہی، عزیز از جان ہے جب تو
تمہیں پھر ٹوکنا کیسا؟
زیاں، سود کی بابت، بھلا پھر سوچنا کیسا

چلو ہم بھول جاتے ہیں محبت کی ریاضت میں
وفاؤں کی مسافت میں
قدم کس کے کہاں بہکے، ہوئی کس سے کہاں لرزش
بسا دی جس نے اک پل میں، ہماری آنکھوں میں بارش
کہ جس کی تیز بوندوں سے
کسی تیزاب کی صورت
نشانِ منزلِ دل ہی، جلا ڈالا مٹا ڈالا

مگر جاناں کہاں آسان ہوتا ہےِ؟
جگر کا خون اشکوں میں، بدلنا اور بہا دینا
خس و خاشاک چن چن کر
گھروندہ اک بنانا اور اسی کو پھر جلا دینا
جواں سپنوں کی لاشوں کو
درونِ جاں چھپا کر مسکرا دینا
خزائیں پالنا خود میں، بہاریں بانٹتے پھرنا
کہاں آسان ہوتا ہے؟

بہت ممکن ہے ہم بھی ہار ہی جائیں
جواں ہے ضبط جو اب تک
مقابل غم کے آئیں۔۔۔۔ اور ڈھئے جائیں
اور اس میں‌ بھی تعجب کیا؟

تمہارے لوٹ آنے کی بچی ہو آس جو کوئی
نوائے بےزباں بن کر
سسک کر پھر سے اٹھے اور تم تک بھی پہنچ جائے
سو تم سے یہ گزارش ہے
تب اک احسان تم کرنا
پلٹ کر دیکھنا یوں سرد نظروں سے
کہ جو بھی آس زندہ ہو۔۔۔

اسے یکسر مٹا دینا
ہمیں پتھر بنا دینا


˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•






B♥♥♥♥♥B

26 Sept 2014

Adhoore khwaab k ander,

Adhoore khwaab k ander,
Kabhi palken bichana mat,

Adhoore khwab aankhon ko bohat takleef dete hain...
Adhoori yaad ko dil ki zameen main tum nahi bouna,

Adhoori yaad dharrkan main bohat chubhti, sisakti hai,
Khalish ban ker khatakti hai,

Lahoo main bijlian ban ker bhatakti hai...
Adhoore pyar ko......... Chalo jaane do is ko tum,
Mohabbat, pyar, chahat, ishq hote he adhoore hain...!!!
 
 G'''muje tum yad ate hon'''H
 



B♥♥♥♥♥B

khawab bikhre to hum bhi jan gaye,

khawab bikhre to hum bhi jan gaye,
log rote hain is liye itna...!!!

 G'''muje tum yad ate hon'''H
 
 


B♥♥♥♥♥B

Q Khwab adhure rehte hen

Hm Aksr sb se kehte hen
Q Khwab adhure rehte hen
Q yaad kisi ki ati hy
Q dard jigar mai hota hy
Q aksar Ankh ki chilmn mai
Ik jala sa ban jata hy
Q Qadam Lrkhrate hy

Hm jab b chalne lagte hy
Q palken num ho jati hen
Hm jb b Hnsne lagty hen
Aksar rat ki tareki
Yadon k zahr ugalti hy..!!


 G'''muje tum yad ate hon'''H



B♥♥♥♥♥B

Khwab adhhoore sahee khwab sahare to hain

Door jo aaj hain Yaad aate to hain
Khwab adhhoore sahee khwab sahare to hain
Aaj bhee meree rahein roktee hain
Yaadein teree daaman khenchtee hain
Bhool chuke hain jo hamein Yad aate to hain
Sadion ke faasley Aaj hain darmiyaan
Ho jaein magar kitnee bhee dooriyan
aap jahan bhee rahein


aap hamare to hain
Khwab adhore sahee khwab sahare to hain
Jaane phir kab milen tere mere raastey
Aas toot'tee naheen
Yaad itna rahey Raat dhalnee to hai
Aane ujaale to hain. Khwab adhhoore sahee
khwab sahare to hain..!!


 G'''muje tum yad ate hon'''H
 
 

B♥♥♥♥♥B
111111111111111111111111111111111111111111111111