MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


26 Oct 2014

"سب کچھ رائیگاں ھے اب"



"سب کچھ رائیگاں ھے اب"

وہ کیسا شخص تھا یارو__جسے میں جان نہ پایا!
بہت رویا__بہت تڑپا__مگر اب رائیگاں تھا سب!

کہ برسوں بعد اچانک آج__مجھے پھر ملنے وہ آیا!
مگر اس چہرے پہ مجھ کو__یہ کیسا درد نظر آیا!
کہا میں نے:کہو کیسے یہاں آنا ھوا تیرا؟
کہا اس نے: کتاب زندگی اپنی__میں تم کو دینے آیا ھوں!
میں اب نہ لوٹ پاؤں گا__یہ کہتے چل دیا وہ پھر!

کتاب زندگی میں میں__نصاب زندگی ٹھہرا!
عجب سی بات ھے نا یہ؟
سبھی کچھ میرے نام تھا__وہ زندہ تھا میری خاطر!
عجب سی بات ھے نا یہ؟

وہ سوکھے پھول__وہ تحریریں!
میں کیسے بھول پاؤں گا؟
وھی جذبے__وھی احساس!
وھی چاھت__وھی اظہار!
زباں سے کر سکا نہ وہ__قلم سے کر گیا سب کچھ!
وہ بھی محسوس کرتا تھا__تپش میری محبت کی!
مگر اظہار کا اس میں__کبھی نہ حوصلہ آیا!
اور____:(
جھکی اسکی نگاھوں میں__میں خود کو دیکھ نہ پایا!

میری بھی زندگی ھے وہ__میں کیسے اسکو بتلاؤں!
مگر اب دیر ھو گئی ھے!
مگر اب دیر ھو گئی ھے!
میں اس سے دور ھوں اتنا__کہ خود کو بھی نہ مل پاؤں!
یہ ملنا اب ادھورا ھے!
یہ سب کچھ رائیگاں ھے اب!

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•



B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111