MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


10 Sept 2014

کبھی وقت ملے تو آ جاؤ



کبھی وقت ملے تو آ جاؤ ۔ ۔ ۔ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں ۔ ۔ ۔
تم اپنے سُکھ کی بات کرو ۔ ۔ ۔ہم اپنے دُکھ کی بات کریں ۔ ۔

اوراُن لمحوں کی بات کریں ۔
 ۔ ۔جو سنگ تمہارے بیت گئے ۔ ۔ ۔اورعہدِ خزاں کی نظر ہوئے ۔ ۔
ہم شہرِخراباں کے باسی ۔ ۔ ۔تم چاند ستاروں کی ملکہ ۔ ۔ ۔
کبھی وقت ملے تو آ جاؤ ۔ ۔ ۔ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں ۔ ۔ ۔
ان سبز رتوں کے دامن میں ۔ ۔ ۔ہم پیار کی خوشبو مہکائیں ۔ ۔ ۔

ان بکھرے مست نظاروں کو ۔ ۔ ۔ہم آنکھوں میں تصویر کریں ۔ ۔ ۔
پتھر پہ گرتے پانی کو ۔ ۔ ۔ہم خوابوں سے تعبیر کریں ۔ ۔ ۔
اُس وقت کے ڈوبتے سورج کو ۔ ۔ ۔ہم چاہت کی جاگیر کریں ۔ ۔ ۔
پھراپنے پیار کے جادو سے ۔ ۔ ۔اُن لمحوں کو زنجیر کریں ۔ ۔ ۔
کبھی وقت ملے تو آجاو ۔ ۔ ۔ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں ۔ ۔

˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•٠




B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111