نیند کی شاخ پر عنابی خواب
خواب! حیرت کدوں کی چابی خواب
صبح کے ہر نۓ صحیفے پر
لکھ رہا ہے فلک عتابی خواب
آج شب نیند کی نمایش میں
ہم خریدیں گے کچھ نوابی خواب
کل تلک امن کی نوید تھے، اور
اب حوادث کی بازیابی خواب
نیند آواز دے رہی ہے مجھے
اس نے بھیجے ہیں پھر جوابی خواب
ماں نے جب بھی دعائیں دی ہیں وسیم
مجھ کو آۓ ہیں مستجابی خواب
No comments:
Post a Comment