MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


28 Apr 2015

اداسی.... کہنے کو اک لفظ ہے.


اداسی....
کہنے کو اک لفظ ہے.
لیکن جب انسان پہ یہ گزرے. 
سب سے درد ناک لمحات ہوتے ہیں.
اب اس اداسی کی بھی اقسام ہیں
ایک تو وہ اداسی جس کی وجہ معلوم ہو. جیسے کسی اپنے کی یاد آئے تو انسان اداسی محسوس کرتا ہے.
لیکن ایک اداسی یہ بھی ہے.
جس کی وجہ انسان کو معلوم ہی نہیں ہوتی.
اور وجہ نا معلوم ہو تو اداسی ایک درد کی حیثیت اختیار کر لیتی ہے.
تب وہ لمحہ آتا ہے
انسان اپنے دوستوں عزیزوں سے کٹنا شروع ہو جاتا ہے
رابطے ختم کرنے لگتا ہے.
علیحدہ تنہا رہنا چاہتا ہے.
اپنے بہترین دوستوں سے کنارہ کرنا شروع کرتا ہے..
کیوں کے اسے لگتا ہے کہ ایسے سکون ملے گا.
ماضی حال کی طرح آنکھوں میں گھومنا شروع ہوتا ہے.
کاش اور اگر... اس کی زبان پہ آ جاتا ہے .
کسی اپنے کی معمولی سی بات بھی بری لگتی ہے.
کچھ ماضی کی باتیں اور لوگ کسی بدلے ہوئے انداز میں نظر آتے ہیں.
کچھ لوگ جنہیں برا کہتے رہے تھے اچانک اچھے لگنے لگتے ہیں
کچھ جو بہت اچھے لگتے ہیں.اچانک برائیاں نظر آنے لگتی ہیں.
برحال سو قسم کی سوچیں آتی ہیں.
اداسی کی وجہ بھی سمجھ نہیں آتی..
کبھی لگتا شائد کسی ایسے گناہ کی وجہ سے ہے جس کی توبہ نہیں کی.
کبھی کسی اپنے کے بچھڑ جانے کا خوف محسوس ہوتا.
کبھی محسوس ہوتا ہے کہ شائد کسی آفت کا الارم ہے.
اتنی سوچوں کے بعد
نہ اداسی کی وجہ سمجھ آتی.
نہ یہ سمجھ آتی کہ کیا جائے..
صرف ایک خواہش دل میں انگڑائی کہ کوئی ایسا اپنا ہو جو نہ تو سمجھائے, نہ تو ڈرائے, نہ ہی کوئی برائی بیان کرے.. صرف آپ سے آپ کی بات کرے اور آپ کو آپ کی بات سنائے.
کچھ بونگیاں مارے
وہ آپ کو بتائے کہ وہ آپ کی فکر کرتا ہے.
وہ بتائے کہ وہ آپ کے ساتھ ہے... یقین مانیں اس وقت کی ماری ہوئی بونگیاں انسان کو بہت سکون دیتی ہیں. اور ہمارا اس بونگے انسان سے رشتہ بہت مضبوط کر دیتا ہے.
لیکن...
اسی بونگے انسان پہ ایسی اداسی چھا جائے...
اور اس کہ سامنے بونگیاں مارنے والا کوئی بھی نہ ہو..
اس کی باتیں بتانے والا کوئی نہ ہو...
اس کی باتیں سنانے والا کوئی نہ ہو.
اسے یہ کہنے والا کوئی نہ کہ مجھے تمہاری فکر ہے.
اسے یہ بتانے والا کوئی نہ ہو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں.
تب.............
بس دل سے ایک آہ نکلتی ہے کہ...
تم آج کچھ بھی نہ پوچھو!
کہ دل اداس بہت ہے...

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•




B♥♥♥♥♥B

ﻟﻔﻆ ﮐﺘﻨﮯ ﮨﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﭘﯿﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻟﭙﭩﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ


ﻟﻔﻆ ﮐﺘﻨﮯ ﮨﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﭘﯿﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻟﭙﭩﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍٓﺧﺮﯼ ﺧﻂ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﻼﯾﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺟﺐ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ
ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﮭﯽ ﺗﺠﮭﮯ ﯾﺎﺩ ﺗﻮ ﺍٓﯾﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﺗﯿﺮﯼ ﺍٓﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﮐﺎ
ﺍﺗﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ
ﻣﺤﺒﺖ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﯽ
ﺑﭽﮭﮍﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ
ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﻮﺍﻑِ ﺍٓﺭﺯﻭ ﮐﺮﺗﮯ
ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺍٓﺭﺯﻭﻭﮞ ﮐﺎ ﺑﮑﮭﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ
ﺗﯿﺮﯼ ﺍٓﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﮐﺎ
ﺍﺗﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ
ﺑﺘﺎﻭ ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﺗﻢ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺟﺐ ﺩﻝ ﮐﻮ ﭼﺮﺍﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﭼﺮﺍﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺗﻢ ﮮ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﻭﮦ ﺟﺐ ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﺗﻢ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮ
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯﻭﮞ ﮐﻮ ﻗﻀﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﮯ ﮨﻮ
ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﯾﺎﺩ ﺍٓﺗﺎ ﮨﮯ
ﻭﮦ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ ﻣﺤﺾ ﺑﺎﺗﯿﮟ
ﮐﮩﯿﮟ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮨﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﮑﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ
ﺗﯿﺮﯼ ﺍٓﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﮐﺎ
ﺍﺗﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ
ﻭﮨﯽ ﮨﮯ ﺻﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ
ﻭﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ،ﻭﮨﯽ ﺗﻢ ﮨﻮ
ﻣﮕﺮ ﮐﮭﻮﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﻢ ﮨﻮ
ﻣﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﻏﺎ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﺳﻮ ﮐﺎﻓﺮ ﺗﮭﮯ ﺳﻮ ﮐﺎﻓﺮ ﮨﯿﮟ
ﻣﻠﯽ ﮨﯿﮟ ﻣﻨﺰﻟﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ
ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺗﮭﮯ، ﻣﺴﺎﻓﺮ ﮨﯿﮟ
ﺗﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﮨﻢ
ﮐﮩﺎﮞ ﺑﮭﭩﮑﮯ،ﮐﮩﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﮯ
ﻣﮕﺮ ﺑﮭﭩﮑﮯ ﺗﻮ ﯾﺎﺩ ﺍٓﯾﺎ
ﺑﮭﭩﮑﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ
ﻣﺤﺒﺖ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﯽ
ﺑﭽﮭﮍﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی

•--------------------------------------------------•
میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی
ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ہو کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچئے وار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی

سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی
نہ ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی
مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری اجنمن کا قریں سہی
تیرا در تو ہمکو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی
میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اسکا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی
جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پہ نہ اٹھایئے
جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی
اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی
•--------------------------------------------------•



  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

اچھی یاد ہو یا بری اندر سے توڑ دیتی ہے

اچھی یاد ہو یا بری اندر سے توڑ دیتی ہے
پھر نا بارش کی رم جھم اچھی لگتی ہے نا سرد ہواؤں میں نکلتی سورج کی کرن ہی دل کو بھاتی ہے
اور نا ہی چہچہاتے پرندوں کا سُر دل کے تاروں کو چھوتا ہے..


  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں،


جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں،
تم ہاتھ ہمارے لے جانا،
جب سمجھو کہ کوئی ساتھ نہیں،
تم ساتھ ہمارا لے جانا،
جب دیکھو کے تم تنہا ہو،

اور راستے ہیں دشوار بہت،
تب ہم کو اپنا کہہ دینا،
بے باک سہارا لے جانا،
جو بازی بھی تم جیتو گے،
جو منزل بھی تم پاؤ گے،
ہم پاس تمہارے ہوں نہ ہوں،
احساس ہمارا لے جانا،

اگر یاد ہماری آجائے،
تم پاس ہمارے آجانا،
بس اک مسکان ہمیں دینا،
پھر جان بھی چاہے لے جانا...!!i

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

Suno ... ! heart emoticon

Suno ... ! heart emoticon
''MOHABBAT" Yun Nahi Hoti
Kisi Ka "NAAM" Lene Se
Kisi Ko "THAAM" Lene Se
Kisi k "PAAS"Jane Se

Kisi k "DUUR" Jane Se
MOAHBBAT Ka Janam Nahi Hota
Jab Tak Dilo'n Ka "MILAN" Nahi Hota
Suno ... ! heart emoticon
"MOHABBAT" Yun Nahi Hoti
Ye "RABTA" Hy Dil Se Dil Ka
Ye "NAAM" Hy Betarteeb
"DHARKANO'N" Ka
MOHABBAT Tou Aankho'n Se
"BAYAN" Hoti Hy
Ye Tou Dil Ki "ZUBAAN" Hoti Hy
Suno .. ! heart emoticon


 G'''muje tum yad ate hon'''G



B♥♥♥♥♥B

مجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شائد

مجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شائد 

لوگ ہنستے ہیں ، مجھے دیکھ کے آتے جاتے ۔ ۔ !!



  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•






B♥♥♥♥♥B

میری دانست میں محبت کوئی

میری دانست میں محبت کوئی شرط نہیں ہوتی، محبت صرف کی جاتی ہے، چاہے دوسرا کرے نہ کرے- محبت ایک ہاتھ کی تالی ہے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے نہ شکایت کی- نہ وفا کی شرط ہے نہ بے وفائی کا گلہ-
محبت لین دین نہیں صرف دین ہے---


  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•




B♥♥♥♥♥B

23 Apr 2015

Bhool Jana Bhi Usay Yaad bhi Kartay Rehna,

Bhool Jana Bhi Usay Yaad bhi Kartay Rehna,
Acha Lagta Hai Isi Dhun Mein Bikhartay Rehna,
hijar walon Se Bari Dair Se Sikha Humne,
Zinda Rehnay K Liye Jan Se Guzartay Rehna,

Kya Kahun Q Mere Neendon Me Khalal Dalta Hai,
Chand K Aks Ka Pani Mein Utartay Rehna,

Main Agar Toot Bhi Jaon Toh Phir Aaina hoon,
Tum Mere Baad Bhi har Roz Sanwartay Rehna,
Shaam Ko Doobtay Suraj Ki Hai Aadat,
Subha Hotay Hi Mere Sath Ubhartay Rehna...!!!

 G'''muje tum yad ate hon'''G



B♥♥♥♥♥B

ﮨﻮﺍﺋﮯ ﺷﮩﺮِ ﺟﺎﻧﺎں

ﮨﻮﺍﺋﮯ ﺷﮩﺮِ ﺟﺎﻧﺎں
ﮐﭽﮫ ﮐﮩﻮ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ؟
ﺍﺳﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﯾﺮﺍﻧﯽ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﺗﻮ
ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺑﻮﻻ....؟؟
ﺍﺳﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﺩﻋﺎ ﮐﯽ
ﺍﺑﺘﺪﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻭﮦ ﮨﮯ
ﺍﺳﮯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ
ﮐﮧ ﺍﺳﮑﯽ ﺍﮎ ﺧﻮﺷﯽ ﮐﺎ ﻣﻮﻝ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ٹھہرے
ﺗﻮ ﺳﻮﺩﺍ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺳﺴﺘﺎ ﮨﮯ
ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻘﺪﺭ ﮐﮯ
ﺳﺒﮭﯽ ﺭﻭﺷﻦ ﺳﺘﺎﺭﮮ ﺳﻮﻧﭗ ﮐﺮ ﮐﮩﺘﯽ
ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﭨﮭﮑﺎﻧﮧ ﺗﻮ ﺍﺯﻝ ﺳﮯ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﮨﮯ
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﺗﻢ ﮨﻮ
ﺍﺳﮯ ﻭﮦ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﻮﺳﻢ
ﺟﻨﮑﮯ ﻟﮩﺠﮯ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺳﮯ ﺑﮭﯿﮕﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﮭﻤﺎ ﮐﺮ ﺍﺗﻨﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ
ﺧﺰﺍﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﭘﮧ ﺟﮭﯿﻠﻮﮞ ﮔﯽ

ﮨﻮﺍ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﮩﯿﻠﯽ....
ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﺑﻮﻟﻮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﯿﺴﺎ ﮨﮯ؟
ﮐﮩﻮ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ؟
ﮐﻮﺋﯽ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺗﻮ ﮨﻮﮔﺎ؟
ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮨﻮ
ﮨﻮﺍ.... ﯾﮧ ﮐﯿﺎ؟؟
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﻮﻧﭧ ﻧﯿﻠﮯ ﭘﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ؟
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﻟﺮﺯﺵ
ﭼﭩﺨﺘﮯ ﺁﺋﯿﻨﻮﮞ ﺳﯽ ﺧﻮﺩ ﮐﻼﻣﯽ ﻣﯿﮟ
ﯾﮧ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ؟
ﮐﮧ ﺗﻢ ﺍﺱ ﺷﮩﺮِ ﺳﻨﮓ ﮐﯽ
ﺍﻭﻧﭽﯽ ﻓﺼﯿﻠﻮﮞ ﺳﮯ
ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﭨﮑﺮﺍ ﮐﮯ ﺗﮭﮏ ﮐﺮ ﻟﻮﭦ ﺁﺋﯽ ﮨﻮ
ﮐﮧ ﺷﮩﺮِ ﺩﻟﺒﺮﺍﮞ ﮐﮯ
ﮨﺮ ﺩﺭﯾﭽﮯ‘ ﺩﺭ‘ ﮔﻠﯽ ﮐﻮﭼﮯ ﭘﮧ ﭘﮩﺮﮮ ﮨﯿﮟ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﻣﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﻮﺋﮯ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺳﮯ
ﻓﻘﻂ ﺍﮎ ﺳﺮﺩ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺍﻧﺖ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮨﮯ

ﮨﻮﺍﺋﮯ ﺷﮩﺮِ ﺟﺎﻧﺎﮞ ،
ﻧﺎ ﺳﻤﺠﮫ ﮨﻮ ﺗﻢ
ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺷﺎﺋﺪ ﭘﺘﮧ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﮐﮧ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ
ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮔﮩﺮﮮ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﯽ ﺑﺬﺍﺕِ ﺧﻮﺩ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﮨﮯ
ﭼﻠﻮ ﺁؤ ، ﻣﺮﮮ ﮐﺎﻧﺪﮬﮯ ﺳﮯ ﻟﮓ ﮐﺮ ﻏﻢ ﺑﮩﺎ ﮈﺍﻟﻮ
ﻣﺮﮮ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﺁﮦ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺍﺳﻄﺮﺡ ﺍﺗﺮﻭ
ﻣﺮﮮ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﻮ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﻨﺎ ﮈﺍﻟﻮ....!!

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B
111111111111111111111111111111111111111111111111