MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


11 Sept 2014

بارہا کہا تم سے جانِ جاں محبت میں



بارہا کہا تم سے جانِ جاں محبت میں
کوئی ضد نہیں ہوتیکوئی میں نہیں ہوتی
روٹھنا کبھی ایسے مستقل نہیں ہوتا
جب کوئی منائے تو مان جایا کرتے ہیں

بارہا کہا میں نے آرزو یہ ہے دل کی
مجھ میں تم سما جاؤ پیاس ان نگاہوں کی
دید سے بجھا جاؤ سوچ کی زمینوں میں
خواب کچھ اُگا جاؤ روشنی کرو دل میں
آؤ اپنی آنکھوں سے دیپ کچھ جلا جاؤ
ایک بار آ جاؤ

بارہا کہا تم سے منتظر نگاہوں میں
گر تھکن اُتر آئے کہر نارسائی میں
چھپ گئے کئی منظر روشنی سے آنکھوں کی
بڑھ گیا اندھیرا تو نہ ہوا سویرا تو
پھر تمھارے آنے سے پیاس کو بجھانے سے
خواب کچھ اُگانے سے دل کو کچھ نہیں ہوگا

بارہا کہا تم سے تم مگر نہیں مانیں
تم نے ضد نہیں چھوڑی تم کبھی تو سمجھو گی
زخم نارسائی کے عمر بھر نہیں سِلتے
ایک بار مُرجھا کر پھول پھر نہیں کِھلتے
جانِ جاں! محبت میں دل اگر بچھڑ جائیں
پھر کبھی نہیں ملتے........


˙·٠•●♥ H(♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)G♥●•٠



B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111