ہنستے گاتے روتے پھول------جی میں ہیں کیسے کیسے پھول
اور بہت کیا کرنے ہیں-------کافی ہیں یہ تھوڑے پھول
وقت کی پھلواری میں نہیں------دامن میں ہیں ایسے پھول
اس دھرتی کی رونق ہیں-------میرے کانٹے تیرے پھول
کسیے اندھے ہیں وہ ہاتھ-------جن ہاتھوں نے توڑے پھول
اُن پیاسوں پر میرا سلام-----جن کی خاک سے نکلے پھول
ایک ہری کونپل کے لیے-----میں نےچھوڑے کتنے پھول
اونچے اونچے لمبے پیڑ-------سادے پتے پیلے پھول
مٹی ہی سے نکلے تھے-----مٹی ہو گئے سارے پھول
مٹی کی خوشبو لینے-------نیل گگن سے اترے پھول
چادر اوڑھ کے شبنم کی-----نکلے آنکھوں ملتے پھول
شام ہوئی اب گلیوں میں------دیکھو چلتے پھرتے پھول
سونا جسم سفید قمیص-----گورے ہاتھ سنہرے پھول
کچی عمریں کچے رنگ-----ہنس مکھ بھولے بھالے پھول
آنکھ آنکھ میں بھیگی نیند-----ہونٹ ہونٹ سے جھڑتے پھول
جیسا بدن ویسا ہی لباس------جیسی مٹی ویسے پھول
مہک اٹھی پھر دل کی کتاب-------یاد آئے یہ کب کے پھول
شام کے تارے تو ہی بتا------آج کدھر سے گزرے پھول
کانٹے چھوڑ گئی آندھی-------لے گئی اچھے اچھے پھول
دھیان میں پھرتے ہیں ناصر-----اچھی آنکھوں والے پھول

GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥
No comments:
Post a Comment