MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


24 Feb 2015

عجب سی یہ محبت ہے

عجب سی یہ محبت ہے
عجب سا ربط ہے ہم میں
نہ اک دوجے کو دیکھا ہے
نہ اک دوجے کی آوازوں میں اک دوجے کو ڈھونڈا ہے
تمہیں جو کچھ کہا میں نے، اُسے تم سچ سمجھتی ہو
مجھے جو کچھ کہا تم نے ، اُسے میں سچ سمجھتا ہوں
اِسی اک
(Chat Window) چیٹ ونڈو
میں
ہم اِک دوجے کے جیون کے ہر اِک موسم میں رہتے ہیں
عجب سا ربط ہے ہم میں
عجب سی یہ محبت ہے
جسے تصویر اور آواز سے کچھ بھی نہیں لینا
جسے خواہش نہیں کوئی
کِسی کو رُوبُرو دیکھیں
کِسی آواز کو پُوجیں
محبت کی شباہت کو
کِسی انمول ساعت کو
کِسی کے عکس میں ڈُھونڈیں
عجب سی یہ محبت ہے
کہ جس میں لفظ کہتے ہیں اور آنکھیں کچھ نہیں کہتیں
یہ لفظوں سے بہلتی ہے، یہ اُن میں سانس لیتی ہے
یہ ان بےجان تصویروں میں کتنے رنگ بھرتی ہے
عجب سا ربط ہے ہم میں
عجب سی یہ محبت ہے
جسے آواز اور تصویر سے کچھ بھی نہیں لینا
کہ جو لفظوں کی خوشبو سے دلوں کو گنگناتی ہے
کہ جو پلکوں پہ چاہت کے ہزاروں خواب لکھتی ہے
تمہارے اور میرے درمیاں جو سانس لیتی ہے
عجب سی وہ محبت ہے

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے و ♥♥)




B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111