میرے بے خبر تجھے کیا خبر ،
تیری آرزوؤں کے دوش پر !!
تیری کیفیت کے جام میں !!
میں جو کتنی صدیوں سے قید ہوں ...
میرے نقش میں ، میرے نام میں ،
میرے زائچے ، میرے راستے .!
میرے لیکھ کی یہ نشانیاں .!
تیری چاه میں ہیں رکی ہوئیں..!
کبھی آنسوؤں کی قطار میں ،
کبھی پتھروں کے حصار میں ،
کبھی دشت_ہجر کی رات میں ،
کبھی بدنصیبی کی گھاٹ میں .!!
کبھی رنگ دھوپ میں جل گئے .!!
کبھی چاند شاخ سے ڈھل گئے .!!
کئی تن سلگ کے پگھل گئے.!!
کئی تن سلگ کے پگھل گئے.!!
تیری الفتوں کے قیام میں ...
تیرے درد کے در و بام میں ...
کوئی کب سے ثبت صلیب ہے..
کوئی کب سے ثبت صلیب ہے..
تیری کائنات کی رات میں ...
تیرے اژدہام کی شام میں ...
تجھے کیا خبر،تجھے کیا پتہ..
میرے بےخبر ،تجھے کیا پتہ
تیری آرزوؤں کے دوش پر !!
تیری کیفیت کے جام میں !!
میں جو کتنی صدیوں سے قید ہوں ...
میرے نقش میں ، میرے نام میں ،
میرے زائچے ، میرے راستے .!
میرے لیکھ کی یہ نشانیاں .!
تیری چاه میں ہیں رکی ہوئیں..!
کبھی آنسوؤں کی قطار میں ،
کبھی پتھروں کے حصار میں ،
کبھی دشت_ہجر کی رات میں ،
کبھی بدنصیبی کی گھاٹ میں .!!
کبھی رنگ دھوپ میں جل گئے .!!
کبھی چاند شاخ سے ڈھل گئے .!!
کئی تن سلگ کے پگھل گئے.!!
کئی تن سلگ کے پگھل گئے.!!
تیری الفتوں کے قیام میں ...
تیرے درد کے در و بام میں ...
کوئی کب سے ثبت صلیب ہے..
کوئی کب سے ثبت صلیب ہے..
تیری کائنات کی رات میں ...
تیرے اژدہام کی شام میں ...
تجھے کیا خبر،تجھے کیا پتہ..
میرے بےخبر ،تجھے کیا پتہ
GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥
No comments:
Post a Comment