چلے جو ہو تو بتا کے جاؤ
کہ کتنی شامیں اداس آنکھوں میں کاٹنی ہیں ؟
کہ کتنی صبحیں اکیلے پن میں گزارنی ہیں ؟
بتا کے جاؤ کہ کتنے سورج عذاب راستوں کو دیکھنا ہے ؟
کہ کتنے مہتاب سرد راتوں کی وسعتوں سے نکالنے ہیں ؟
بتا کے جاؤ
کہ چاند راتوں میں وقت کیسے گزارنا ہے ؟
خاموش لمحوں میں تجھ کو کتنا پکارنا ہے ؟
بتا کے جاؤ
کہ کتنے لمحے شمار کرنے ہیں ہجر راتوں کے ؟
کہ کتنے موسم ایک ایک کر کے جدائیوں میں گزارنے ہیں ؟
بتا کے جاؤ
کہ پنچھیوں نے اکیلے پن کا سبب جو پوچھا تو کیا کہوں گا ؟
کسی نے رستے میں روک کر جو مجھ سے پوچھا
کہ پچھلے موسم میں سائے سائے جو اجنبی تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔!!
کہاں گیا ہے ؟
تو کیا کہوں گا ؟
بتا کے جاؤ
میں کس سے تیرا گلہ کروں گا ؟
بچھڑ کے تجھ سے حبیب ، کس سے ملا کروں گا ؟
بتا کے جاؤ کہ آنکھ برسی تو کون موتی چنا کرے گا ؟
اداس لمحوں میں دل کی دھڑکن سنا کرے گا ؟
بتا کے جاؤ کہ موسموں کو پیام دینے ہیں ؟ یا نہیں ؟
فلک کو ، تاروں کو ، جگنوؤں کو سلام دینے ہیں ؟ یا نہیں ؟
بتا کے جاؤ
کہ کس پہ ہے اعتبار کرنا ؟
تو کس کی باتوں پہ بےنیازی کے سلسلے اختیار کرنا ؟
بتا کے جاؤ کہ اب رویوں کی چال کیا ہو ؟
جواب کیا ہو ؟ سوال کیا ہو ؟
عروج کیا ہو ؟ زوال کیا ہو؟
نگاہ ، رخسار ، زلف ، چہرہ ، نڈھال کیا ہو ؟
بتا کے جاؤ کہ میری حالت پہ چاندنی کھلکھلا پڑی تو میں کیا کروں گا ؟
بتا کے جاؤ کہ میری صورت پہ تیرگی مسکرا پڑی تو میں کیا کروں گا ؟
بتا کے جاؤ
کہ تم کو کتنا پکارنا ہے ؟
بچھڑ کے تجھ سے یہ وقت کیسے گزارنا ہے ؟
اجاڑنا ہے ؟ نکھارنا ہے ؟
چلے جو ہو تو بتا کے جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔!!
کہ لَوٹنا بھی ہے ؟ یا ۔۔۔۔۔۔۔۔

GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥
No comments:
Post a Comment