میں نے چاہا !
تیرے جنم دن پر
ایسا تحفہ تیری نظر کروں
جسے تو عمر بھر یاد رکھے
پھر اک لمحے کی سوچ نے
میرے ہاتھ بلند کیے
کہر آنیوالے موسموں میں
غم کی گھٹایئں
کبھی تیرے قریب نہ آئیں
تیری آنکھوں کے جگنو سدا چمکیں
خدا تیرے دامن کو ہمیشہ مسرتوں سے ہمکنار کرے
کبھی جو تو !
زندگی کی کڑی دھوپ میں ڈھلی عمرکی شام میں پلٹ کر دیکھے
تو بہت سی خوش رنگ یادیں
تیرے ویران دل کو بہار کریں
تو ہر گزرے لمحے سے پیار کرے
اور خدائے بزرگ و برتر تیری عمر دراز کرے
تیرے جنم دن پر
ایسا تحفہ تیری نظر کروں
جسے تو عمر بھر یاد رکھے
پھر اک لمحے کی سوچ نے
میرے ہاتھ بلند کیے
کہر آنیوالے موسموں میں
غم کی گھٹایئں
کبھی تیرے قریب نہ آئیں
تیری آنکھوں کے جگنو سدا چمکیں
خدا تیرے دامن کو ہمیشہ مسرتوں سے ہمکنار کرے
کبھی جو تو !
زندگی کی کڑی دھوپ میں ڈھلی عمرکی شام میں پلٹ کر دیکھے
تو بہت سی خوش رنگ یادیں
تیرے ویران دل کو بہار کریں
تو ہر گزرے لمحے سے پیار کرے
اور خدائے بزرگ و برتر تیری عمر دراز کرے
No comments:
Post a Comment