میری التجا ہے دُعاِ بے بہا ہے
کہ وہ واحد مالک
کہ جس کی دسترس میں ہر گِردِ پا ہے کہ وہ جو ہستی
کائنات کی وسعت کا حاشیہ ہے ہر روح کا جو آئینہ ہے
ہر شہہ رگ میں جو بسا ہے تیرے جنم دن پہ
تجھے ایسی خوشی دے تیری روح مسکرائے
تیرا دل چہچہائے تو سدا جگمگائے!!
میسر تجھے وہ سکون اطمینان ہو
کہ کبھی بھی بے چینی تیرے گرد نہ بھٹکے
پریشانی تجھے گر دیکھے تو ٹھٹھکے
تو سدا چہچہائے!! تجھ پہ وہ کرم ہو
کہ غمِ دوراں نہ آئے گر آ بھی جائے
تو خود ہی لوٹ جائے تو سدا کھلکھلائے!!
کبھی جو تو کچھ پانا چاہے خُدا تجھ کو بخشے جو چاہے وہ پائے
کبھی زندگی جو، تجھے آزمائے مشکل نہ آئے!
اس کی رحمت کا بادل گھنے درختوں کے سائے
تجھ کو بچائیں! تیرے ہر عمل میں
راستی ہو حیا ہو تیرے ہر قدم میں فتح ہو بقا ہو
تیری آنکھوں کے سپنے حقیقت سدا ہوں!
جو سماں تو بیتائے وہ ابدی خوشی دے
وہ تجھ کو ہنسی دے ۔۔۔۔ بس یہ چاہے
کہ دونوں جہاں میں خوشی ہی تو پائے
ہنسی تجھ کو چاہے تو سدا مسکرائے!!!
GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●
No comments:
Post a Comment