MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


13 Jan 2015

تمہیں میں نے بتایا تھا



تمہیں میں نے بتایا تھا
شکستہ پا نہیں، دیکھو
شکستہ روح بھی ہوں میں
مرے مفلوج ہاتھوں کو حیاتِ نو کا اب کوئی اشارہ مت دکھا دینا،
مری بےنور آنکھوں کو نویدِ خوابِ الفت مت سنا دینا،
بتایا تھا، کہ مدت سے
مرے معذور پیروں نے مجھے چلنے، کسی کے ساتھ چلنے کی
اجازت تک نہیں دی ہے
مرے ٹوٹے بدن میں زندگی کا ایک بھی ذرہ نہیں باقی
تمہیں تو سب بتایا تھا
تمہیں ضد تھی،
تمہیں ضد تھی مرے پیروں تلے پلکیں بچھاؤ گے
تمہیں ضد تھی کہ تم میری ہتھیلی پر دھڑکتے دل کو رکھو گے
تمہیں ضد تھی کہ بجھتی روح پر تم زندگی کی آگ رکھو گے
تمہاری ضد کے آگے ہار مانی،
پھر سے اک دم توڑتی امید کے دھاگوں سے زخموں کو سیا،
خود کو تمہں سونپا
مگر جو اب کے ٹوٹا ہے،
مرے ٹکڑوں کے ٹکڑے ہیں
کبھی بھی جڑ نہ پائیں گے
اگر یہ جڑ بھی جائیں تو،
نہیں امکاں کوئی، اب ان میں میری روح بھی ہوگی __!!!

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•



B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111