"اُداسی سے ملو"
اداسی سے کبھی ملنا ہوا ہے
بتاؤ تو ..!
کبھی تم نے کسی کی آنکھ کو بجھتے
ہوئے مرتے ہوئے دیکھا ؟؟؟
کسی چھوٹے سے اور معصوم بچے کی ہتھیلی سے کبھی گیسی غُبارہ چھوٹتے دیکھا؟
کسی لا چار بڑھیا کو کبھی دیکھا ؟
کہ جو اپنے ہی گھر میں ہجرتوں کے زخم سہتی ہو ؟؟؟
کبھی دیکھا ؟؟؟
کبھی دیکھا وہ منظر ؟
جب کوئی نو بیاہتا لڑکی اچانک بیوگی کی موت مرتی ہے ؟
کبھی اس قبر کی مِٹی کو سونگھا ؟؟؟
جو محرّم میں بھی پانی کو ترستی ہو ؟
مکاں تعمیر ہوتے تو بہت دیکھے ہیں تم نے ...!!
پر کسی مزدور کی خالی ہتھیلی کا وہ سناٹا بھی دیکھا ہے ؟؟؟
جو " اجرت وقت پر مل جائے " کی گردان کرتا ہے ؟؟
نہیں دیکھا ؟؟؟
اگر تم نے یہ سب کچھ ہی نہیں دیکھا ..
تو پھر یہ جان لو تم بےحسی کی چلتی پھرتی لاش ہو ..!!زندہ نہیں ہو

GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●
No comments:
Post a Comment