MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


29 Jan 2015

آج میں مُنحرف نہ تھی خُود سے

آج میں مُنحرف نہ تھی خُود سے
نِیم شب کے اُداس چاند کے ساتھ
تیرے بارے میں کتنی باتیں کیں
تیری آنکھوں کے جھلملاتے دیے
تیرے ہونٹوں کے ذائقوں کا سرور

تیرے ہاتھوں کے لمس کا جادو
تیری قامت کے سائے کی خُوشبو
تیرے پہلو کی خُوشگوار تھکن

آج یہ سوچنا نہیں چاہا
میری آنکھوں کے روزنوں سے پرے
تو بھی تو ہمکلام ہو گا کہیں

اُس کی آنکھوں کے جھلملاتے دیے
اُس کے ہونٹوں کے ذائقوں کا سرور
اُس کے ہاتھوں کے لمس کا جادو
اُس کے قامت کے سائے کی خُوشبو
اُس کے پہلو کی خُوشگوار تھکن
آج میں مُنحرف نہ تھی خُود سے....
آج میں مُنحرف نہ تھی خُود سے....




  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●



B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111