MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


21 Jan 2015

وہ کتنی اچھی لڑکی تھی

وہ کتنی اچھی لڑکی تھی-----------تم جس سے محبت کرتے تھے
کچھ بھولی سی کچھ چنچل سی-----تم جس سے محبت کرتے تھے

وہ بولتی تھی تم سنتے تھے
تم سنتے تھے اور ہنستے تھے-----وہ کتنی اچھی لڑکی تھی
تم جس سے محبت کرتے تھے-----تم اس کو ستایا کرتے تھے
وہ تم سے خفا ہوجاتی تھی-----تم اس کو منایا کرتے تھے
کچھ نظمیں سنایا کرتے تھے------کچھ راز بتایا کرتے تھے
وہ کتنی اچھی لڑکی تھی-----جب دور کہیں تم جاتے تھے
وہ آنکھیں نم کرلیتی تھی----ماتھے پہ شکن لے آتی تھی
ہونٹوں سے بھلے کچھ نہ بولے----آنکھوں سے ہی سب کہہ جاتی تھی
وہ کتنی اچھی لڑکی تھی---وہ دیپ جلایا کرتی تھی
دروازے کی منڈیروں پہ------وہ سپنے دیکھا کرتی تھی
روشن دن کے اجالوں میں-----وہ رات کو رویا کرتی تھی
وہ خط جب تمکو لکھتی تھی----سب اچھا ہے یہ کہتی تھی
وہ دل کا حال نہ کہتی تھی-----سب سہتی تھی چپ رہتی تھی
اور خط کہ آخر میں اکثر----ایک دل کو بنایا کرتی تھی
وہ کتنی اچھی لڑکی تھی----تم خط کو پورا پڑہتے تھے
پھر پڑہتے تھے،پھر پڑہتے تھے---ہر ایک لفظ کو چھوتے تھے
ہر ایک عبارت پیتے تھے----اور خط کے کونے کو اپنے
ہونٹوں سے لگایا کرتے تھے----آنکھوں پہ ٹکایا کرتے تھے
سینے سے لگایا کرتے تھے----ایک روز اچانک ایسا ہوا
کوئی خط نہ تمہیں موصول ہوا
کوئی دل نہ تمہارے سینے سے لگنے پایا سجنے پایا
کوئی ایک عبارت بھی نہ تمہیں پینے کو ملی چھونے کو ملی
تم رخت سفر کو باندھ کے پھر---منزل کو چلے اور چلتے گئے
جب پہنچے تو معلوم ہوا---جو چنچل تھی جو سادہ تھی
جو آنکھیں نم کرلیتی تھی----جو تم سے روٹھا کرتی تھی
جو دھیمے دھیمے لہجے سے---دل میں ایک آگ لگاتی تھی
جو آس لگایا کرتی تھی-----جو دیپ جلایا کرتی تھی
جو خط کے کونے پے اکثر ----ایک دل کو بنایا کرتی تھی
وہ لڑکی تم کو چھوڑ گئی----وہ لڑکی یادوں کو ساری
ایک پل میں بھلا کر چھوڑ گئی---تم کتنے پاگل لڑکے تھے
تم اس سے محبت کرتے تھے---تم کتنے پاگل لڑکے تھے
تم اس سے محبت کرتے تھے



  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●



B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111