MUJAY TUM BOHT YAD AATE HO


2 Jan 2015

محبت رقص کی صورت



محبت رقص کی صورت
کبھی اس عکس کی صورت
محبت دل سے دل کے رابطے کی آخری منزل
محبت تجربہ ہے اک حسین لمحے کو بُننے کا
محبت نارسائی ہے 
محبت ایک راستہ ہے .............!!
جو اپنے راہگیروں کو کوئی انجام دیتا ہے
محبت انتظارِ یار میں بھٹکا ہوا لمحہ
محبت جستجو بھی ہے
کسی کی آشنائی کو انوکھی ہوا دینے کی
محبت روٹھ جائے تو سدا کا روگ بن جائے
یہ ایسا سوگ بن جائے کہ بازی ہارنے والے خود اپنے آپکو ہاریں
خود اپنے آپکو ماریں
کسی فنکار کی خاطر محبت ایک تخلیقی صلاحیت ہے
جسے وہ نئے شہکار کی تصویر بُنتا ہے
محبت ایک علامت ہے
کسی کے زندہ ہونے کی ،
کسی کے زندہ رہنے کی ..........!!

  GUL ·٠•●♥ (♥♥ مھجے تم یاد آتے ہو ♥♥)♥●•٠


B♥♥♥♥♥B

No comments:

Post a Comment

111111111111111111111111111111111111111111111111